ترکی، انتخابات لیبیا کے جمہوری عمل کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے

ہم امید کرتے ہیں کہ اسمبلی، مسائل کے ڈائیلاگ کے ذریعے حل کے لئے ایک نئی زمین تشکیل دے گی: ترکی وزارت خارجہ

110592
ترکی، انتخابات لیبیا کے جمہوری عمل کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے

ترکی نے لیبیا میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے کامیابی سے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کل وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انتخابات لیبیا کے جمہوری عمل کے مکمل ہونے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ اسمبلی، مسائل کے ڈائیلاگ کے ذریعے حل کے لئے ایک نئی زمین تشکیل دے گی اور عوام کے اس خوشحالی اور استحکام تک پہنچنے میں مددگار ہو گی کہ جس کا وہ حق رکھتے ہیں"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ، استحکام، خوشحالی اور جمہوریت کے لئے جاری اس جدو جہد میں لیبیا کی عوام کا ساتھ دیا جاری رکھے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں