شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مقامی انتخابات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مقامی انتخابات کے علاوہ آئین میں کی جانے والی ترامیم کے بارے میں بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے باشندے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ نئے پیکیج میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کو روکا جاسکے گا

110672
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مقامی انتخابات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے رائے دہندگان اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مقامی انتخابات کے علاوہ آئین میں کی جانے والی ترامیم کے بارے میں بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے باشندے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
مقامی انتخابات میں پانچ تحصیلوں اور 28 بلدیاتی اداروں کے چیرمینوں کل 272 مقامی اسمبلیوں کے اراکین کے لیے 106 امیدواروں کے درمیان مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
مقامی انتخابات کے علاوہ رائے دہندگان آئینی ترامیم کے بارے میں بھی ووٹ ڈالیں گے۔
آئین کی شق نمبر 21 میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں عوام سے ان کی رائے لی جا رہی ہے۔
اگر عوام نے آئین میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں اس کے حق میں فیصلہ دے دیا تو 29 سال بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے آئین میں ترامیم کی منظوری حاصل کی جاسکے گی۔
اس نئے پیکیج میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کو روکا جاسکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں