استنبول مصالحتی کانفرنس، عالمی مسائل پر غور

اننچاس رکنی کانفرنس میں اس سال علاقائی تنظیموں کی طرف سے بحالی امن کے سلسلے میں صرف کردہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا

109656
استنبول مصالحتی کانفرنس، عالمی مسائل پر غور

عالمی مسائل کے پر امن حل کی تلاش میں معاونت کی غرض سے مصالحتی کانفرنس کا آغاز استنبول میں ہوا ۔
اننچاس رکنی کانفرنس میں اس سال علاقائی تنظیموں کی طرف سے بحالی امن کے سلسلے میں صرف کردہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔
عراق کے سیاسی بحران پر غورکرتے ہوئے وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا کہ وہاں سنیوں کے ساتھ حقارت آمیز رویہ روکا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں ماضی کے دور میں سنیوں کو نمائندگی کا موقع نہیں دیا گیا کرد اور سنی لیڈر ہونے کے باوجود بعض شخصیات کی حق تلفی کی گئی جس کے لیے ضروری ہے کہ عراق میں مختلف نسلی و مذہب گروہوں کے درمیان مفاہمت و یگانگت پیدا کی جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں