ترکی: قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

اجلاس میں سلسلہ حل سمیت عراق اور شام کی تازہ صورتحال کے ترکی پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا

108774
ترکی: قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

قومی سلامتی کونسل کا ماہ جون کا اجلاس صدر عبداللہ گل کی زیر صدارت قصرِ چنکایہ میں سر انجام پایا ہے۔
اجلاس کے مرکزی ایجنڈے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری سلسلہ حل ، عراق اور شام کی تازہ صورتحال کے معاملات شامل تھے۔
اطلاع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سلسلہ حل کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ اجلاس میں عوام کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کاروائیوں کے خلاف موجودہ تدابیر سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں عراق میں رونما ہونے والے اور ملک کے ایک وسیع رقبے کو متاثر کرنے والی پیش رفت سمیت ترکمان کی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی فسادات کے زور پکڑنے والے پر تشدد واقعات کے علاقے پر اثرات پر غور کیے جانے والے اجلاس میں عراق کی ملکی سالمیت اور سیاسی یکجہتی کے تحفظ کے لیے عراقی عوام سے تعاون کو جاری رکھے جانے کی وضاحت کی گئی ہے۔
اجلاس میں عراق میں یرغمال بنائے گئے ترک سفارتکاروں اور ٹرک ڈرائیوروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں شام کی صورتحال بھی شامل تھی۔ اس حوالے سے ترکی کی سلامتی و استحکام پر اثرات کا عراق کے ساتھ تعلق ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ترکی اور خطہ افریقہ کے ساتھ فوجی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں