ترکی لبنان میں اپنی خدمات کو جاری رکھے گا

اقوام متحدہ کی لبنان عبوری قوتوں میں ترک مسلح افواج اپنے فرائض کی مدت میں اضافہ کر رہی ہے

108645
ترکی لبنان میں اپنی خدمات کو جاری رکھے گا

ترکی کی لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی عبوری قوتوں میں ترک مسلح افواج کے عناصر کے ساتھ فراہم کردہ خدمات کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کے حوالے سے وزارت عظمی کے اجازت نامے کوقومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
مذاکرات میں توضیح کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کی عبوری فرائض قوت کی خدمات کی مدت 31 اگست 2014 کو اختتام پذیر ہورہی ہے۔فرائض کی مدت میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ماہ اگست میں کسی قرار داد کو قبول کیے جانے کی توقع ہے۔
اجازت نامے میں ترک مسلح افواج کے عناصر کے 5 ستمبر سن 2014 سے مزید ایک برس تک بحری قوتوں میں خدمات ادا کرنے اور اس ضمن میں لازمی اقدامات کو حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے کی خاطر اجازت طلب کی گئی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں