شامی کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے ترکی کا اعلامیہ

ترک وزارت خارجہ نے شامی سے کیمیائی مادوں کے اخراج کے حوالے سے عالمی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا ہے

109080
شامی کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے ترکی کا اعلامیہ

وزارت خارجہ نے شامی انتظامیہ کی طرف سے آگاہی کروائے جانے والے کیمیاوی مادوں کو بیرون ملک نکالے جانے یا پھر تباہ کیے جانے کے سلسلے کے بارے میں ایک اعلان جاری کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ"اس سلسلے کا 23 جون کو پایہ تکمیل کو پہنچنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔"
وزارت نے شام کے نا مساعد حالات اور ہر طرح کے خطرے اور رکاوٹوں کے باوجود اس نتیجے تک پہنچنے میں خدمات ادا کرنے والے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی تنظیم اور اقوام متحدہ کے کارکنان کو تہنیتی پیغام دیا ہے۔
اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ شامی انتظامیہ کے کیمیائی اسلحہ کے حوالے سے ہدف تک نہیں پہنچا جا سکا، کیونکہ اس چیز کا مشاہدہ ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2 ہزار 118 نمبر کی قرار داد پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شامی انتظامیہ نے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کیے جانے والے کارخانوں کو مسمار کیے جانے میں مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں