ترکی، اقتدار پارٹی کی ایگزیکٹوو کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں صدارتی انتخابات سمیت علاقائی معاملات پر غور کیا گیا

105378
ترکی، اقتدار پارٹی کی ایگزیکٹوو کمیٹی کا اہم اجلاس

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹوو کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی قیادت میں یکجا ہوا ہے۔
تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے  تک جاری رہنے والے اجلاس میں قریب آنے والے صدارتی انتخابات اولیت کے معاملات میں شامل تھے۔
اس دوران علاوہ ازیں عراق اور شام سمیت علاقے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اہم سطح کے مذاکرات کیے ہیں۔
وزارت عظمی کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں شام اور عراق کی تازہ پیش رفت شامل تھی۔
دونوں سربراہان نے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناء وزیر اعظم ایردوان اور ڈیوڈ کیمرون نے عراق کی سیاسی کشیدگی اور مذہبی فسادات سے لاحق خدشات کو زیر لب لایا۔
شام کے واقعات کے باعث ایک ملین شامی شہریوں کے ترکی میں پناہ لینے کی بھی یاد دہانی کروانے والے ایردوان نے کہا کہ علاقائی مسائل کے بارے میں یورپی یونین کو مزید فعال ہونے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں