ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ منگولیا

ترکی اور منگولیا کے درمیان بین الاپارلیمانی پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں

105611
ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ منگولیا

ترک اسپیکرِ اسمبلی منگولیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک نے منگولیا کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت اولان باتور میں پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ اور اپنے ہم منصب زان داکھو اینک ہولڈ کے ہمراہ بین الاوفود مذاکرات میں شرکت کی۔
چیچک اور اینک ہولڈ نے بعد ازاں ترکی ۔ منگولیا بین الاپارلیمانی تعاون پروٹوکول پر دستخط کیے۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرس دینے والے سربراہان نے ترکی اور منگولیا کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب چیچک نے اولان باتور میں ان کی شاندار طریقے سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "ترک اور منگول باشندے تاریخ کی دو بڑی اقوام ہیں، ان دونوں نے سلطنتیں قائم کی تھیں ، یہ دونوں چیزیں ہماری مشترکہ اقدار میں سے محض چند ایک ہیں۔"
دونوں ملکوں کے باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر سر انجام پانے والے اس دورے کے انتہائی درجے اہم ہونے کا ذکر کرنے والے اینک ہولڈ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہاؤسنگ کالونیوں کی تعمیرات ، توانائی اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی طرح کے شعبوں میں تعاون کی طرح کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سرکاری مذاکرات کے دائرہ کار میں صدر ِ منگولیا سے اور وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے چیچک نے ترکی تعاون و رابطہ ایجنسی کی طرف سے منگولیا پارلیمنٹ کے پریس سنٹر کے الیکٹرک اینڈ الیکڑونکس آلات کی تجدید اور ای ۔ لائبریری " منصوبے کا افتتاح کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں