وزیر اعظم ایردوان کی صومالی وفد کے ساتھ ملاقات

صومالیہ: وزیر اعظم ایردوان کو ترک عوام اور صومالیہ کی عوام کو ایک دوسرے سے ملانے والے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا

103553
وزیر اعظم ایردوان کی صومالی وفد کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے استنبول میں گلوبل صومالی ڈیاسپورا وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
خلیج کنویشن سینٹر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعظم ایردوان کو صومالیہ کی عوام کی طرف سے اظہار تشکر کا مراسلہ پیش کیا۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ " صومالیہ آپ کے دورے کے تین سال بعد پہلے سے بہتر حالت میں ہے اور یہ بہتری آپ کی جرات مندانہ دورے کے بغیر ممکن نہیں تھی"۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی امداد نے صومالیہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ ٹرکش ائیر لائنز صومالیہ کو دنیا سے منسلک کرنے والی واحد بین الاقوامی فضائی کمپنی ہے اور ترکی کا سفارت خانہ موغادیشو کا واحد سفارت خانہ ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ایردوان کو ترک عوام اور صومالیہ کی عوام کو ایک دوسرے سے ملانے والے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں