لیبیا میں ترک فرموں کا انرجی کے شعبے مِں کام نہ کرنے کا فیصلہ

علاقے میں پٹرول کی تلاش میں مصروف ترکی پٹرول کمپنی کے کارکنوں نے علاقے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیبیا کے فیضان کے علاقے میں ترک فرموں کی جانب سے چھ کنویں کھودے جاچکے ہیں اور وہاں پر کاروائی کا سلسلہ جاری تھا

104348
لیبیا  میں ترک فرموں کا انرجی کے شعبے مِں کام نہ کرنے کا فیصلہ

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدیز نے لیبیا میں انقلاب کے بعد ترک باشندوں کی ملک کو ترک کرنے سے متعلق کی جانے والی اپیلوں کے ملک کی توانائی کے شعبے پر منفی اثرات پڑنے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پٹرول کی تلاش میں مصروف ترکی پٹرول کمپنی کے کارکنوں نے علاقے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حکام کی جانب سے کی جانے والی اس اپیل سے توانائی کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے فیضان کے علاقے میں ترک فرموں کی جانب سے چھ کنویں کھودے جاچکے ہیں اور وہاں پر کاروائی کا سلسلہ جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سے اب تک علاقے میں عدم استحکام کی وجہ سے ترک فرموں نے وہاں پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں