ترکی اور یو این ڈی پی کے مابین تعاون معاہدہ

دولت مشترکہ علاقے کی ترقی کے حصول میں ترکی بھی اپنی خدمات ادا کرے گا

101969
ترکی اور یو این ڈی پی کے مابین  تعاون معاہدہ

ترکی اور یو اینڈ ی پی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
ترکی نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ دولت مشترکہ کے علاقے کی ترقی کے زیر مقصد پندرہ ملین ڈالر کے حامل پانچ سالہ ایک منصوبے پر کام کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے کیا ہے۔
اس معاہدے پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی سربراہ ہیلن کلارک اور وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے استنبول میں دستخظ کیے۔
یو این ڈ ی پی عنقریب استنبول میں اپنا ریجنل دفتر کھولے گا۔
داؤد اولو نے استنبول میں تعمیر کیے جانے والے تیسرے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد ڈالے جانے کے ساتھ شہر کے دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک کی حیثیت حاصل کرنے پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ" استنبول اقوام متحدہ کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گا۔"
دستخط تقریب کے بعد وزیر خارجہ داؤد اولو نے تیکا اور یو اینڈ ی پی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کانفرس سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی خارجہ پالیسیوں میں ترقیاتی امداد ی منصوبے کسی ریڑھ کی ہڈی کو تشکیل دیتے ہیں۔
اس دائرہ کار میں تیکا نے دنیا بھر میں کسی ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کرنے کی توضیح کرنے والے وزیر داؤد اولو نے کہا کہ "افریقہ میں کھودے گئے ہر کنوئیں، ہر اسپتال کی تعمیر اور ہونے والے آپریشنز میں تیکا ، ترکی اور یو این ڈی پی کا نام پیش پیش آتا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں