وزیر اعظم ایردوان کا ویانا میں پر جوش استقبال

وزیر اعظم ایردوان کو دیکھنے اور ان کے خطاب کو سننے کے لیے یورپ بھر سے ترک تارکین وطن ویانا میں یکجا ہوئے

101244
وزیر اعظم ایردوان کا ویانا میں پر جوش استقبال

آسڑوی دارالحکومت ویانا میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا پُر جوش طریقے سے استقبال کیا گیا ۔
ترک شہریوں کی طرف سے" عالمی لیڈر" کے طور پر بیان کردہ وزیر اعظم ایردوان کا یورپ کے مختلف مقامات سے آنے والے ترک تارکینِ وطن نے ترکی پرچموں کے ساتھ خیر مقدم کیا۔
ویانا میں وزیر اعظم ایردوان سے محبت و دلچسپی کا اظہار اس قدر زیادہ تھا کہ ہزار ہا افراد ہال میں نہ سما سکے اور انہوں نے وزیر اعظم ایردوان کے خطاب کو باغیچے میں لگائی گئی ایک بڑی اسکرین سے دیکھا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے بعد باغیچے میں بنائے گئے پلیٹ فارم پر آتے ہوئے ہم وطنوں کو سلام پیش کیا۔
ان زائرین میں ایک پُر ہیجان جوڑا بھی شامل تھا۔
اپنی زندگیوں کو ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرنے والا یہ جوڑا اس ضمن میں وزیر اعظم کے ہاتھ سے خوشی منانے کامتمنی تھا۔
ان کی توقعات رائیگاں نہ گئیں اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے نوجوان جوڑے کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنائیں۔
اس معنی خیز پیش رفت نے جوڑے کو خوشی سے باغ باغ کر دیا۔
اس دروان امینہ ایردوان کے گود میں ایک بچے کو اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم کے پاس آنے نے بھی ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
ہم وطنوں کو اتحاد ویکجہتی کی تلقین کرنے والے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کے سامنے اپنی گردن خم نہیں کی۔
ایردوان کے خطاب کردہ پلیٹ فارم سے بعد ازاں ترک شہریوں میں لونگ پھول تقسیم کیے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں