برطانوی ملکہ کے اعزاز میں استقبالیہ

ملکہ الزبتھ دوئم کی 88 ویں سالگرہ کی مناسبت سے انقرہ میں برطانوی سفارتخانے نے ایک استقبالیہ دیا

100981
برطانوی ملکہ کے اعزاز میں استقبالیہ

برطانیہ کے انقرہ میں سفیر رچرڈ مُور اور ان کی اہلیہ نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی 88 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔
تقریب میں فوجی، سیاسی، بیروکریٹک اور متعدد سفارتی اعلی سطحی حکام نے شرکت کی ۔
وزیر خزانہ مہمت شمشک نے اس استقبالیہ میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔
شمشک نے حکومت ترکی کے نام پر ملکہ کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اور کہا باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
برطانوی سفیر مُور نے بھی شامی پناہ گزینوں کی بھر پور امداد کرنے پر ترکی کو حراج ِ تحسین پیش کیا۔
سفیر کاکہنا تھا کہ"ہم عراق میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی فوی الفور بازیابی کی امید کرتے ہیں، اور صوما کے المیہ سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں