راسموسن کا دورہ ترکی

راسموسن اور داؤد اولو ملاقات میں شام اور عراق کی تازہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا

96828
راسموسن کا دورہ ترکی

انقرہ میں نئے ہفتے کا آغاز بھاری سفارتی ٹریفک کے ساتھ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل انڈرز فوگ راسموسن کے ساتھ اموری ناشتے پر ملاقات کی۔
جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں داؤد اولو نے کہا کہ "موجودہ پیش رفت، نیٹو کے کہیں زیادہ مؤثر شکل میں سٹریٹیجک نظریے کے اطراف میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت کا تقاضا پیش کرتی ہے۔ "
وزیر خارجہ داؤد اولو نے کہا کہ " یوکیرین کی صورتحال اور بلقان میں نیٹو کی رکنیت کے معاملے میں لازمی اقدامات، نیٹو کے رکن ممالک کے اطراف میں واقع شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں بہارِ عرب کے بعد کی پیش رفت وغیرہ نیٹو کے کردار کو کہیں زیادہ مؤثر ماہیت دیے جانے کا تقاضا پیش کرتی ہے۔ "
شام اور عراق کی تازہ صورتحال میں رونما ہونے والے واقعات پر غور کیے جانے کی وضاحت کرنے والے داؤد اولو نے موصل میں یرغمال بنائے گئے ترک سفارتکاروں اور شہریوں کے حوالے سے تعاون و حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر راسموسن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کے استحکام ، تحفظ اور اہمیت کے حوالے سے ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
راسموسن نے عراق کی صورتحال کا گہرے خدشات کے ساتھ جائزہ لینے کی وضاحت کرتے ہوئے ترکی کے موصل میں سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے سفارتکاروں اور دیگر ترک شہریوں کو فی الفور رہائی کی اپیل بھی کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں