ترک مغویوں کی بازیابی کے لیے حکومت بر سر پیکار

دفتر خارجہ میں اوپر تلے جائزاتی اجلاس کا اہتمام کرتے ہوئے رائے عامہ کو آگاہی کروائی جا رہی ہے

94233
ترک مغویوں کی بازیابی کے لیے  حکومت  بر سر پیکار

ترکی پوری توجہ کے ساتھ موصل سے موصول ہونے والی خبروں پر کان دھرے ہوئے ہے۔
دفتر خارجہ میں اوپر تلے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔
دفتر میں اولین طور پر موصل سے ملنے والی تمام تر معلومات کا جائزہ لیے جانے والے ایک داخلی رابطہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں وزیر خارجہ احمد داؤد اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز، وزیر مواصلات لطفی ایلوان، وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، خفیہ سروس کے سیکرٹری حقان فیدان اور وزارت ِ کسٹم کے بیورو کریٹس دفتر خارجہ میں یکجا ہوئے۔
اجلاس میں دفتر خارجہ میں تشکیل دیے گئے ایک بحرانی ڈیسک میں دیگر وزارتوں کے بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو عراق میں خطرے سے دو چار علاقوں میں موجود ترک تارکین وطن تک رسائی کے لیے ایک نیٹ ورک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد چار وزراء نے بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال عراق سے اجتماعی طور پر انخلاء کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کسی نامعلوم مقام کو لیجائے جانے والے ترک شہری خیر خیریت سے ہیں۔
وزیر اقتصادیات کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تجارتی تعلقات میں خلل نہیں آئے گا۔
وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے بتایا ہے کہ موجودہ منصوبے جاری رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں