جمیل چیچک کےے باکو میں مذاکرات جاری

ترک پارلیمنٹری اسمبلی کے پانچویں عام اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان میں موجود جمیل چیچک نے صدر الہام علی ایف سے ملاقات کی ہے۔ جمیل چیچک نے اس موقع پر ترکی زبان بولنے والے ممالک کو اس یونین میں شامل ہونے کی دعوت دی

93499
جمیل چیچک کےے باکو میں مذاکرات جاری

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے باکو میں اپنے مذاکرات کو جاری رکھا ہوا ہے۔
ترک پارلیمنٹری اسمبلی کے پانچویں عام اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان میں موجود جمیل چیچک نے صدر الہام علی ایف سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں ترک پارلیمنٹری اسمبلی کےٹرم چیر مین ترکی نے گزشتہ ایک سال کے دوران کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی اور اس کی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جمیل چیچک نے اس موقع پر ترکی زبان بولنے والے ممالک کو اس یونین میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آپس میں اتحاد قائم کرلیں تو ہم طاقت حاصل کرسکتے ہیں۔ہمیں آپس میں اتحاد و یک جہتی کی ضرورت ہے۔
صدر الہام علی ایف نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان عالم ترک کے لیے ایک مثال تشکیل دیتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں