داود اولو دورہ نیویارک کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے

مُوصل میں ترکی کے قونصل خانے پر حملے کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اولو اپنے دورہ نیویارک کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ہیں

92658
داود اولو دورہ نیویارک کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے

مُوصل میں ترکی کے قونصل خانے پر حملے کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اولو اپنے دورہ نیویارک کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ہیں اور ٹیلی فون پر ڈپلومیسی ٹریفک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صبح کے وقت انہوں نے عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کے حملوں ، مُوصل کی صورتحال اور بغداد کی مرکزی انتظامیہ کے اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
داود اولو نے نیو یارک سے روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ بھی ٹیلی فونک مذاکرات کئے۔
مذاکرات میں امریکی انتظامیہ نے حملے کی شدید مذّمت کی اور اسے مذموم کاروائی قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں