بوکو حرام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مثبت پی

ترکی کا بوکو حرام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے: رُوبن آباتی

91288
بوکو حرام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مثبت پی

نائیجیریا نے، ترکی کے ،نائیجیریا میں فعال دہشت گرد تنظیم، بوکو حرام کو القائدہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
صدارتی دفتر کے ترجمان رُوبن آباتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کا بوکو حرام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔
آباتی نے کہا ہے کہ بوکو حرام اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دنیا بھر سے ظاہر کئے جانے والے ردعمل کے ساتھ ساتھ ترکی کا یہ فیصلہ تنظیم کو تنہا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے اراکین نے 14 اپریل کی رات کو چیبوک قصبے میں ایک سرکاری اسکول پر حملہ کر کے کثیر تعداد میں طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔
دعوے کے مطابق طالبات کے ایک حصے کو ہمسایہ ممالک نائجر، چاڈ اور کیمرون لے جایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں