ترکی: نائیجیریا میں دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذّمت کرتا ہے

ترکی ،وحشیانہ طریقے سے کئے گئے ان حملوں کی پُر زور مذّمت کرتا ہے

86592
ترکی: نائیجیریا میں دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذّمت کرتا ہے

ترکی نے نائیجیریا میں دہشت گردی کے حملوں کی مذّمت کی ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "نائیجیریا کے بورنو اور آڈاماوا کے صوبوں میں یکم سے 5 جون کی تاریخوں کے درمیان سینکڑوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملوں پر ترکی کو شدید افسوس ہے"۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ " اس مؤقف کے حامل ملک کی حیثیت سے کہ کوئی بھی مقصد یا سبب دہشت گردی کو برحق ثابت نہیں کر سکتا، ترکی ،وحشیانہ طریقے سے کئے گئے ان حملوں کی پُر زور مذّمت کرتا ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں