بلنت آرنچ کی پوروشینکو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی مکمل طور پر حمایت کرنے والے ملک ترکی نے یوکرائن کے نئے صدر مملکت پیٹرو پوروشینکو کی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سطح پر شرکت کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے

86705
بلنت آرنچ کی پوروشینکو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

پوروشینکو یوکرائن کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔
یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی مکمل طور پر حمایت کرنے والے ملک ترکی نے یوکرائن کے نئے صدر مملکت پیٹرو پوروشینکو کی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سطح پر شرکت کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
کل دارالحکومت کیف میں میں منعقعد ہونے والی حلف برداری کی تقریب ترکی کی نمائندگی نائب وزیراعظم بلنت آرنچ نے کی ۔ انہوں نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن اپنے نئے لیڈر سے بڑاخوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے پورو شینکو کو منتخب کیے جانے سے انہیں یقین ہے کہ پوروشینکو بہت جلد یوکرائن کے مسائل حل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوروشینکو نے کئی بار کھل کر اپنے عظم کا اظہار کیا ہے اور ان میں سے انہوں نے کریمیا کے الحاق کو کسی بھی صورت روس کے ساتھ کیے جانے کو منطور نہیں کریں گے اورکریمیا کو ایک دن یوکرائن ہی میں شامل کرکے دم لیں گے کے بیانات سے یوکرائن کے مسائل حل کرنے کے بارے میں کس قدر سنجیدہ ہونے کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے پورو شینکو کے اس بیان پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ" کریمیا یوکرائن کا حصہ ہے اور یوکرائن ہی کا حصہ رہے گا"۔
نائب وزیراعظم بلنت آرنچ نے اس سے قبل پولینڈ میں تاتاروں کے رہنما اور یوکرائن کے رکن اسمبلی مصطفےٰ عبدالجمیل کریم اولو سے بھی ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں