استنبول میں تیسرے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کل استنبول میں تیسرے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد ڈالیں گے ۔ بناو چلاو اور حوالے کرو "ماڈل کیساتھ استنبول ہوائی اڈ ے کو 6٫5 میلین مربع میٹر پر تعمیر کیا جا ئے گا ۔ ا

85050
  استنبول میں تیسرے  ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد


وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کل استنبول میں تیسرے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد ڈالیں گے ۔
بناو چلاو اور حوالے کرو "ماڈل کیساتھ استنبول ہوائی اڈ ے کو 6٫5 میلین مربع میٹر پر تعمیر کیا جا ئے گا اور جب پایہ تکمیل کو پہنچے گا تو یہاں سے 150 میلین مسافر سفر کر سکیں گے ۔اس ہوائی اڈے کے اندر 165 مسافر پل 8، کنٹرول ٹاور، ٹیکسیوں کی 16 گزرگاہیں ،تین ٹیکنیک بلاک ،کارگو ٹرمینل،500 طیاروںکی گنجائش کے ہینگر ، 6 رن وے، مسافر خانہ، طبی مرکز، ہوٹلز ،فائر بریگیڈ ،عبادتخانے، کانگریس ہال ،پاور اسٹیشن، پانی صاف کرنے اور تل چھٹ کو ناکارہ بنانے کی تنصیبات موجود ہونگی ۔
اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر 10 ارب 247 میلین یورو کی لاگت آئے گی اور یہ 2018 کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں