ترکی زبان بولنے والے ممالک کے سربراہان کا اجلاس

ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کا چوتھا سربراہی اجلاس بودروم میں شروع ہو گیا ہے ۔ سربراہی اجلاس کا مرکزی خیال سیاحت کے شعبے میں تعاون ہے ۔اس اجلاس میں صدر عبداللہ گل ،آذربائیجان کے صدر الحام علی ییف ،قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف ،کرغزستان کے صدر الماز بیگ اتام بائیف ، ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمدوف کے علاوہ متعدد وزراء نے بھی شرکت کی ۔

83333
 ترکی زبان بولنے والے ممالک کے سربراہان کا اجلاس


ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کا چوتھا سربراہی اجلاس بودروم میں شروع ہو گیا ہے ۔
سربراہی اجلاس کا مرکزی خیال سیاحت کے شعبے میں تعاون ہے ۔اس اجلاس میں صدر عبداللہ گل ،آذربائیجان کے صدر الحام علی ییف ،قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف ،کرغزستان کے صدر الماز بیگ اتام بائیف ، ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمدوف کے علاوہ متعدد وزراء نے بھی شرکت کی ۔وزیر خارجہ احمد داود اولو نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم ترک کو ایک دوسرے سے وابستہ کرنے والی شاہراہ ریشم کو جانبر کرنے کی ضرورت ہے ۔سیاحتی تعاون کے موضوع پر وزارتوں کی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج کو صدارتی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بعد میں پریس کانفرنس منعقد ہو گی ۔ اجلاس کے بعد صدر گل نے مہمان صدور کیساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے جن میں توانائی ،مواصلات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیےٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مذاکرات کے صدر گل نے مہمان صدور کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں