بوسنیا میں بلقانی ممالک کے مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس

بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں گزشتہ روز بلقانی ممالک کے مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل نے بھی شرکت کی

83372
بوسنیا میں بلقانی ممالک کے مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس

بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں گزشتہ روز بلقانی ممالک کے مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اس اجلاس میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل نے بھی شرکت کی۔
نیٹو اور یو فور تنظیم کے حکام کے بھی شرکت کردہ اس اجلاس کے بعد شرکا نے ایک مشترکہ اعلامیئے پر دستخط کیے۔
اعلامیئے میں اس بات کا یقین ظاہرکیا گیا کہ مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ مذکورہ کانفرنس بلقانی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون میں اضافے کے حوالے سے بھی ایک مثال تشکیل دے گی ۔
بعد ازاں جنرل اوزیل اور مونٹی نیگرو کی مسلح افواج کے سربراہ کی معرفت سے ایڈمیرل دراگان سامار چچ نے تکنیکی ، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر مبنی ایک معاہدےپر بھی دستخط کیے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں