بوسنیا کے سیلاب زدگان عوام کےلیے امداد کا سلسلہ جاری

ترک محکمہ برائے رابطہ و تعاون نے بوسنیا کے سیلاب زدگان کی امداد کا بیڑہ اٹھائے رکھا ہے

83486
 بوسنیا کے سیلاب زدگان عوام کےلیے امداد کا  سلسلہ جاری

ترک محکمہ برائے رابطہ و تعاون بوسنیا کی امداد بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے ۔
گزشتہ دنوں میں بوسنیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مذکورہ محکمے نے متاثرہ بوسنیائی عوام کی مدد کا بیڑہ اٹھائے رکھا ہے۔
محکمے نے اس بار سرایئوو یونیورسٹی کے طبی مرکز کے شعبہ اطفال میں ایک یورو ڈائنیمی مشین بطور عطیہ فراہم کی ۔
اس مشین کی بدولت بچوں میں گردوں کی بیماری روکنے میں مدد ملے گی ۔
محکمے نے اس کے علاوہ سرائیوو میں مختلف ہاسٹلز کو بھی ضروری سازو سامان فراہم کیا جس میں 300 بستر،60 چادریں اور 300 تکیوں سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں