ترکمین اور کرغز صدور کی انقرہ میں مصروفیات

ترکمانستان اور کرغزستان کے صدور ترکی کے دورے پر موجود ہیں جنہوں نے صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی

82719
ترکمین اور کرغز صدور کی انقرہ میں مصروفیات

ترکمانستان اور کرغزستان کے صدور ترکی کے دورے پر موجود ہیں۔
صدر عبداللہ گل نے گزشتہ روز ترکمانستان کے صدر قربا ن قلی بردی محمدوف کا قصر چنکایہ میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
اس تقریب کے بعد دونوں صدور نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کیے۔
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر گل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہر شعبے میں خاص کر اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے قابل رشک تعلقات موجود ہیں ۔ ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط موجود ہیں جنھیں ہم مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں ۔
انھوں نے بعد میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک کیساتھ ملاقات کی اور صدر عبداللہ گل کیطرف سے اپنے ا عزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ سات برسوں سے دونوں ممالک کے تعلقات سنہری دور سے گزر رہے ہیں ۔میرے اس دورے سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
بعد میں انھوں نے صدر گل کو نشان ِ مخدوم گلی فراغی عطا کیا ۔
ترکی۔ ترکمانستان بزنس فورم بھی آج منعقد ہو گا۔ اور ترک ایوان ہائے بازار حصص سے وابستہ یونیورسٹی کی جانب سے بردی مہمدوف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی جائیگی۔
شام کو صدر عبداللہ گل مہمان صدر کے ا دیں گے۔
کرغزستان کے صدر الماز بیگ عطام بائیف نے بودروم میں ترکی زبان بولنے والے ممالک کے چوتھے اجلاس میں شرکت سے قبل انقرہ میں صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کے بعد انھوں نےترکی کرغزستان اعلی سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ کرغزستان تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ،اقتصادی ،فوجی، تجارتی ،ثقافتی اور تعلیمی شعبے میں تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ اسوقت کرغزستان کیساتھ تجارتی حجم 426 ملین ڈالر ہے اور ہم اس حجم کو 2015 تک ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں