ترکی:عالمی ادارہ محنت کا رکن منتخب

ترکی کو عالمی ادارہ محنت کی اعلی کمیٹی کا مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے جس کےلیے اس نے دو سو پچپن میں سے دو سو بیالیس ووٹ حاصل کیے

80748
 ترکی:عالمی ادارہ محنت  کا رکن منتخب

ترکی کو عالمی ادارہ محنت کی اعلی کمیٹی کا مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہونے والی رائے دہی میں ترکی نے سب سے زیادہ ووٹ لیتے ہوئے دوسری بار اس رکنیت کا حق حاصل کیا ہے ۔
مجموعی طور پر ترکی نے 255 میں سے 242 ووٹ حاصل کیے ۔
ترکی نے اس سے پیشتر سن 1996 تا 1999 میں ادارے کی اعلی سربراہی کمیٹی میں یہ فرائض ادا کیے تھے۔
ترکی اس بار سن 2017 تک یہ عہدہ برقرار رکھے گا۔
یہ ادارہ سال میں تین دفعہ جنیوا میں اجلاس منعقد کرتا ہے جس میں ادارے کی پالیسیوں سے متعلق فیصلے لیتےہوئے اس کے پروگرام اور بجٹ تشکیل دینے کے امور سر انجام دیئے جاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں