صدر بردی مہمدوف کے اعزاز میں ایوان صدارت میں سرکاری استقبالیہ

تقریب میں وزیر خارجہ، توانائی و قدرتی وسائل، اقتصادیات، تعلیم، ثقافت و سیاحت کے امور کےوزراء بھی شامل تھے

81083
صدر بردی مہمدوف کے اعزاز میں ایوان صدارت میں سرکاری استقبالیہ

ترکمانستان کے صدر گربان گولی بردی مہدوف انقرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
صدر عبداللہ گل نے مہمان صدر بردی مہمدوف کا ایوان صدارت میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
اس تقریب کے بعد گل اور بردی مہمدوف نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ"ہم نے اپنے باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کی خاطر اپنے ارادوں کو زیر لب لایا ہے۔"
صدر گل نے بتایا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ہے ۔ ہمارے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات انتہائی احسن سطح پر استوار ہیں۔خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات بھی صحیح جا رہے ہیں۔
ترکی۔ ترکمانستان بزنس فورم بھی آج منعقد ہو گا۔ اور ترک ایوان ہائے بازار حصص سے وابستہ یونیورسٹی کی جانب سے بردی مہمدوف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی جائیگی۔
شام کو صدر عبداللہ گل مہمان صدر کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیں گے۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں