وزیر توانائی، عراق کا پڑول ترکی کی ملکیت نہیں ہے

تانر یلدز کا کہنا ہے کہ عراقی پڑول کے حوالے سے ترکی پالیسیاں جاری رہیں گی اور یہ شمالی عراق کے پٹرول کو براستہ ترکی دوسرے ملکوں تک پہنچاتا رہے گا

80162
وزیر توانائی، عراق کا پڑول ترکی کی ملکیت نہیں ہے

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدز کا کہنا ہے کہ عراقی پٹرول کے موضوع پر ترکی کی ہمسائیہ ملک کی حیثیت سے پالیسیاں جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ "یہ تیل ترکی کی ملکیت نہیں ہے۔ اس ضمن میں بغداد اور اربیل کو آپس میں معاملہ طے کرتے ہوئے آمدنی کی تقسیم کرنی ہو گی۔"
یلدز نے کہا کہ یہ چونکہ عراق کا پٹرول ہے تو ظاہر ہے اس کی آمدنی بھی اس ملک کو جائیگی۔ ہم صرف شمالی عراق کے خام تیل کی ترسیل کی خدمات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ اس کی فروخت کے امور شمالی عراق کے ہاتھ میں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ترکی، شمالی عراق کے حوالے سے اپنے مثبت مؤقف کو جاری رکھے گا۔
لہذا ترکی عراق میں پیدا کیے جانے والے خام تیل کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں معاونت فراہم کرنے والا ایک ہمسائیہ ملک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں