امر اللہ اِشلر کی مونٹیگرو میں مصروفیات جاری ہیں ۔

امر اللہ اِشلر کی مونٹیگرو میں مصروفیات جاری ہیں ۔ نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر اپنے ہمراہی وفد کیساتھ تیکا پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے مونٹیگرو کے دارالحکومت پودگورتسا ے پہنچ گئے ہیں۔

77023
امر اللہ اِشلر کی مونٹیگرو میں مصروفیات جاری ہیں ۔


امر اللہ اِشلر کی مونٹیگرو میں مصروفیات جاری ہیں ۔
نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر اپنے ہمراہی وفد کیساتھ تیکا پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے مونٹیگرو کے دارالحکومت پودگورتسا ے پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر نے صدر فلپ وویانو ویچ اور وزیر خارجہ رافعت حسوویچ اور وزیر خارجہ ایگور لوکسیک کیساتھ ملاقات کی ۔ صدر فلپ نے ترقی کی راہ پر گامزن ترکی کی بے حد تعریف کی ۔
نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر نے تیکا کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں مونٹیگرو سے متعلقہ منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور یہ واضح کیا کہ ترکی یورپی یونین اور نیٹو میں مونٹیگرو کی رکنیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔تیکا نے عثمانی یادگاروں کی مرمت کروانے کے ساتھ ساتھ 150 سے زائد منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنا یا ہے ۔
نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر مونٹی نیگرو کے شہر بار میں تیکا کی جانب سے تعمیر کروائی جانے والی سلیمیہ جامع مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گےاور
نظامی مسجد اور توزی شہدا کی یادگار کی بھی زیارت کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں