داواداولو کی تنزانیہ روانگی

وزیر خارجہ احمد داوداولو الجزائر کے بعد تنزانیہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ برنارڈ ممبہ سے ملاقات کرنے کے بعد ترک بحریہ کی سالِ رواں کی بعض تقریبات کے تحت تنزانیہ کی بندر گاہ دارالسلام میں لنگر انداز ترک بحری بیڑے بارباروس کا بھی دورہ کریں گے

76912
داواداولو کی تنزانیہ روانگی

وزیر خارجہ احمد داوداولو الجزائر کے بعد تنزانیہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ برنارڈ ممبہ سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ داود اولو اس ملاقات کے بعد ترک بحریہ کی سالِ رواں کی بعض تقریبات کے تحت تنزانیہ کی بندر گاہ دارالسلام میں لنگر انداز ترک بحری بیڑے بارباروس کا بھی دورہ کریں گے۔
جناب داود اولو کل جزیرہ زنجبار روانہ ہونگے جہاں وہ اس نیم خود مختار علاقے کے صدر ڈاکٹر علی محمد شیخ سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ دارالسلام میں جبوتی ، ایریٹریا ، ایتھیوپیا ،کینیا ،صومالیہ،یوگنڈا اور تنزانیہ میں متعین ترک سفیروں سے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کی خاطر ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ ترکی اور تنزانیہ کے درمیان تعلقات کافی پرانے ہیں جبکہ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی حجم 183 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے کہ جس میں مزید اضافے کے لیےکوششیں کی جا رہی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں