صدر گل: پوروشینکو کو مبارکباد

ترکی، یوکرائن کو درپیش مسائل کو بصیرت اور عقل سلیم کے ساتھ اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنے کی کوششوں میں پوروشینکو کے ساتھ تعاون کو جاری رکے گا: صدر عبداللہ گل

75347
صدر گل: پوروشینکو کو مبارکباد

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے یوکرائن میں 25 مئی کو ہونے والے انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں صدر منتخب ہونے پر پیٹر پوروشینکو کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر گل نے کہا کہ ترکی، یوکرائن کو درپیش مسائل کو بصیرت اور عقل سلیم کے ساتھ اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنے کی کوششوں میں پوروشینکو کے ساتھ تعاون کو جاری رکےا گا۔
پوروشینکو نے بھی صدر عبداللہ گل جیسے قریبی دوست کے ٹیلی فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کرنے پر ممنونیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ انتخابات کے فاتح پوروشینکو اپنی امیدواری کے دور میں چانکایہ پیلس تشریف لائے تھے اور صدر عبداللہ گل کی طرف سے تاتار کمیونٹی کے رہنما مصطفی عبدالجمیل کرم اولو کو نشان جمہوریت دئیے جانے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں