ترکی کے قونصلر جنرل کے کانوائے پر حملہ

حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی

73251
ترکی کے قونصلر جنرل کے کانوائے پر حملہ

موصل میں ترکی کے قونصلر جنرل کے کانوائے پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
موصل میں ترکی کے قونصلر جنرل اؤز ترک یلماز کے کانوائے پر کل بموں سے حملہ کیا گیا۔
اس حملے کے دوران کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قونصلر جنرل اؤز ترک یلماز اور ان کی ٹیم ایربل جانے کے لیے مالیہ محلے سے گزر رہی تھی کہ اس دوران سڑک پر نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیا گیا۔
اس حملے کے دوران قونصلر جنرل کی بلٹ پروف گاڑی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔
قونصلر جنرل اؤز ترک یلماز کی گاڑی پر اس سے قبل دو ستمبر 2013 کو بھی بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں