ترکی سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

لیبیا کے پر تشدد واقعات پر ترکی نے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

70238
ترکی سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

ترکی نے عقل سلیم اور اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
لیبیا میں بن غازی سے چھڑتے ہوئے طرابلس تک پھیلنے والے پُر تشدد واقعات سے اپنے افسوس کا اظہار کرنے والے ترکی نے ان واقعات میں شدت آ سکنے پر اپنے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بن غازی اور طرابلس میں تشدد آمیز واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے عقل سلیم اور اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں توضیح کی گئی ہے کہ دوست اور برادر ملک لیبیا میں بڑی قربانیوں کے ساتھ سر انجام دیے گئے انقلاب کی کامیابیوں کا تحفظ کرتے ہوئے عبوری سلسلے کو قومی ڈائیلاگ اور مصالحتی مفاہمت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا ترکی کی دیرینہ تمنا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ "مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے اور جمہوری طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے حل کیا جانا، پائدار استحکام اور سلامتی کا قیام لیبیا کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ "

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں