صوما کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت

نماز جمعہ کے دوران خصوصی خطبے بھی دیے گئے

68957
صوما کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت

صوما کان حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے لیے ترکی بھر میں کل نماز ِ جمعہ سے پیشتر قرآن خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔
انقرہ کی احمد حامدی آک سیکی جامع مسجد میں خطبہ دینے والے محکمہ مذہبی امور کے صدر مہمت گورمیز نے اس المناک واقع کے بعد اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
نماز ِ جمعہ کے خطبے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے کان کنوں کو فراموش نہ کرنے والے گورمیز کا کہا کہ ان کان کنوں نے ہم سب کو سبق دیا ہے۔
صوم المیے کے بعد باہمی یکجہتی کی اہمیت پر توجہ مبذول کروانے والے گورمیز نے کہا کہ " ہمارے بھائیوں کے اس بیانک حادثے کا سامنا کرتے وقت ہمارے لیے سب سے بڑی تسلی بلا شبہ پوری ترک قوم کا بیک وقت اس دکھ و غم کو محسوس کرنا ہے۔ اور صوما کے دردناک واقع نے ہر ترک کنبے کو ایسے متاثر کیا ہے کہ جیسے یہ آگ انہی کے گھر میں لگی ہو، یہ جذبہ اور احساس ہمارے لیے سب سے بڑا سہارا ہے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں