صدر عبداللہ گل صوما میں

صدر عبداللہ گل صوما میں جائے حادثہ کی تحقیقات کریں گے اور حکام سے معلومات حاصل کریں گے

68204
 صدر عبداللہ گل صوما میں

 صوما میں پیش آنےوالے کان کے حادثے کیوجہ سے اپنے چھ روزہ دورہ چین کو ملتوی کرنے والے صدر عبداللہ گل صوما جا رہے ہیں ۔
وہ جائے حادثہ کی تحقیقات کریں گے اور حکام سے معلومات حاصل کریں گے ۔امریکہ کا دورہ ملتوی کرنے والے قومی اسمبلی کے سپیکر جمیل چیچک اور سماجی بہبود کے امور کے وزیر فاروق چھیلیک بھی ان کے ہمراہ علاقے کا دورہ کریں گے ۔صوما سانحے کیوجہ سے کل قومی اسمبلی کے کمیشن کے اجلاس اور پریس کانفرنسوں کو بھی ملتوی کر دیا گیا ۔ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہلاک ہونے والوں کے احترام میں خاموشی اختیار کی گئی اورچاروں پارٹیوں کے پارلیمنٹ میں موجود سربراہان کو پیش کردہ متن کو پڑھ کر سنایا گیا ۔ جنرل اسمبلی کی کاروائیوں کو 20 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔دریں اثناءحزب اختلاف کی پارٹیوں کے چیرمینوں نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیےہیں ۔ جمہوری عوامی پارٹی کے سربراہ کمال کلچدار اولو ،عوامی ڈیموکریسی پارٹی کےشریک چیرمین صباحت تنجیل اور قومی تحریک پارٹی کے سربراہ دولت باہچے لی صوما پہنچ گئے ہیں ۔مسلح افواج کے سربراہ نجدت اوزیل اور محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں