مانیسا میں کان کا حادثہ عالمی ذرائع ابلاغ میں سرفہرست

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے حادثے کے بعد ہونے والی پیش رفتوں سے لمحہ بہ لمحہ دنیا کو آگاہ کیا

67324
مانیسا میں کان کا حادثہ عالمی ذرائع ابلاغ میں سرفہرست

مانیسا میں 201 کان کنوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے کان کے حادثے کو عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے حادثے کے بعد ہونے والی پیش رفتوں سے لمحہ بہ لمحہ دنیا کو آگاہ کیا۔
سی این این انٹرنیشنل کی خبر میں وزیر توانائی تانر یلدز کے بیان اور مانیسا اور صوما کی جگہ کو دکھانے والے نقشے کو جگہ دی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں ترکی میں کان کے حادثے کو پہلی خبر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
خبر میں "بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کے باوجود ابھی تک کثیر تعداد میں کان کنوں تک رسائی نہیں ہو سکی" کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔
عربی اور انگریزی نشریات دینے والی الجزیرہ ٹیلی ویژن نے حادثے کی وجہ سے وزیر اعظم کے دورہ البانیہ کو منسوخ کرنے اور ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ ہلاکتوں میں سے زیادہ تر کاربن مونو آکسائیڈ کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔
ٹیلی ویژن نے وزیر توانائی تانر یلدز کے ان الفاظ کو کہ "وقت ہمارے موافق نہیں ہے" کو بھی زور دیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں