جمیل چیچک کی مولدوو میں مصروفیات

قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک مولدوو کےدورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

64894
 جمیل چیچک کی  مولدوو میں مصروفیات


قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک مولدوو کےدورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔
انھوں نے دارالحکومت کیشنیو میں اپنے ہم منصب ایگور کورمان کیساتھ ملاقات کے دوران ترکی اور مولدوو کے تعلقات کی اہمیت کیطرف توجہ دلائی اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ویزے کی پابندی کے خاتمے اور آزاد تجارتی معاہدے پر عنقریب ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔انھوں نے صدر نیکولائی ٹیموفٹی کیساتھ ملاقات کے بعد مولدوو کے خودمختار علاقے گیوک اوغوز جہاں عیسائی ترکوں کی اکثریت ہے کا دورہ کیا اور صدر میخائل فارموزال کیساتھ مذاکرات کیے ۔یہاں پرانھوں نے سرکاری یونیورسٹی کے طالب علموں سے بھی ملاقات کی ۔
<p>مولدوو میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وہ جنوب مشرقی یورپی ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رومانیہ روانہ ہو جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں