صدر عبداللہ گل کل جارجیا کےسرکاری دورے پر روانہ ہورہے

سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

62416
صدر عبداللہ گل کل جارجیا کےسرکاری دورے پر روانہ ہورہے

صدر عبداللہ گل کل جارجیا کےسرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔
صدر گل جارجیا کے صدر گیورگی مارگ ویلاشویلی کی دعوت پر کل تبیلیسی روانہ ہورے ہیں۔
صدر گل اپنے جارجین ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم عراقلی گریباشویلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
صدر گل تبیلیسی میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کے آجروں پر مشتمل بزنس فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
صدر گل تبیلیسی میں ترکی- جارجیا -آذربائیجان سہہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں کاکیشیا میں تعاون کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور تینوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں