طلباکیلیےخوشخبری،زیادہ سےزیادہ پاکستانی طلباکوترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینےکافیصلہ:وزیرتعلیم

جنا ح ینگ رائٹرزکمپوزیشن مقابلے کا اہتمام کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان نے بڑ اہم قدم اٹھایا ہے: ترک وزیر تعلیم سلچوق ضیاء جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کی تقریب سے دونوں ممالک کے تعلقات کا پرچار کرنے میں مدد مل رہی ہے : سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی

1062139
طلباکیلیےخوشخبری،زیادہ سےزیادہ پاکستانی طلباکوترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینےکافیصلہ:وزیرتعلیم

ترکی  کے وزیر قومی تعلیم  سلچوق  ضیاء نےٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن  ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ جنا ح ینگ رائٹرز   کمپوزیشن مقابلے  کا اہتمام کرتے ہوئے   سفارتخانہ پاکستان نے  بڑ اہم قدم اٹھایا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  ترکی  میں ترک باشندے   پاکستان کے بانی  قائد اعظم محمد علی جناح   سے بڑی عقیدت  رکھتے ہیں ۔ ترک نوجوان نسل   ، پاکستان  سے ، پاکستان کی تاریخ سے  اور  اس عظیم مملکت کے بانی   محمد علی جناح  کے بارے میں  بڑی آگاہی رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے   بانی پاکستان  محمد علی جناح کے نام سے ایک کمپوزیشن  مقابلے کا  گزشتہ دو سالوں سے بڑی باقاعدگی   سے اہتمام  کیا جا رہا ہے۔ آج یہ  مقابلہ تیسری بار   منعقد ہو رہا ہے اور مجھے امید ہے  یہ مقابلہ مستقبل  میں مزید اہمیت  اختیار کرتے ہوئے  اس میں مزید نکھار اور وسعت دیکھی جائے گی۔

ہم نے سفیر پاکستان  محمد سائیرس سجاد قاضی  اور ان کی اہلیہ   کے اشتراک سے   اس مقابلے کا اہتمام کیا ہے اور بچوں کو  مبارکباد پیش کی ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازہ ہے۔ ہم ان بچوں کے مستقبل کے لیے بھی دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ   یہ مقابلہ   مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ   مقبول ہو  اور دلچسپی سے جاری رہے ۔ میں اس موقع پر   اپنے پاکستان کے عوام  کو بھی  خراج ِ تحسین  پیش کرتا ہوں ۔

ہم اعلیٰ  تعلیم   کے میدان میں  زیادہ سے زیادہ  پاکستانی طلبا کو   ترکی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم اپنی یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبا کے  پوری طرح کھول رہے ہیں  اور ان کو مزید  اسکالر شپ دینے  پر غور کررہے ہیں ۔ ترکی  کے پیشہ ورانہ  اسکولوں اور امام خطیب اسکولوں میں پاکستانی طلبا کو  ہر ممکنہ تعاون فراہم کرتے ہوئے   زیادہ سے زیادہ طلبا کو ترکی  کے  ہائی اسکولوں میں تعلیم و تربیت حاصل کرتے ہوئے  دیکھنا چاہتے ۔ دونوں ممالک کی وزراتِ  تعلیم اس سلسلے میں  مختلف سمجھوتوں  کو طے کرتے ہوئے اس تعاون  کو عملی شکل دے سکتی ہے۔

ترکی  کے   تکنیکی  اور پیشہ وارا نہ   کالجوں میں  بھی پاکستانی طلبا  کے لیے ہمارے دروازے پوری طرح کھلے ہیں اور اس سلسلے میں   حکومت پاکستان کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ ہم پاکستان  کے مدرسوں کے طلبا  کو بھی ترکی کے امام خطیب    اسکولوں  تعلیم  دینے کی آرزو رکھتے ہیں ۔

 دونوں ممالک کی وزارتِ  تعلیم اس سلسلے میں  مزید مختلف سمجھتوں کو طے کرتے ہوئے   دونوں ممالک کے درمیان  تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید  فروغ دے سکتی ہے۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان   جناب   محمد سائیرس  سجاد قاضی نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: جناح  ینگ رائٹرز ایوارڈ کی تقریب سے  دونوں ممالک کے تعلقات کا پرچار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان  کی ا ہلیہ  شائزہ سائیرس  نے اپنے تاثرات  ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا: اس مقابلے سے دونوں ممالک  کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں