ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات21

برکانا کا میٹھا

2142492
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات21

بلغاریہ کے ساتھ ترکیہ کی سرحد پر واقع کرکلریلی شہر کے بابا ایسکی   قصبے میں تیار کی جانے والی برکانہ ڈیزرٹ کو مقامی  انجمن برائے  فروغ  دستکاری کی درخواست پر 2023 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پرمسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔ برکانا ڈیزرٹ ایک شیرے والا میٹھا  ہے جو گندم کے آٹے، دودھ، انڈے، چکنائی اور تیل سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کی شکل نصف کرہ ہوتی ہے اور درمیان میں تھوڑا سا کھوکھلا ہوتا ہے۔ میٹھے کی تیاری میں سب سے نمایاں خصوصیت پومک گاؤں کے لوگوں سے ملتی ہے جو 1877 میں اس علاقے میں آباد ہوئے تھے،اور وہ  یہ ہے کہ آٹا ٹھنڈا ہونے پر انڈے کو شامل کیا جاتا ہے۔

 میٹھا بناتے وقت پہلے ایک برتن میں چکنائی، تیل اور دودھ کو ابال کر اس میں آٹا ڈال کر مکس کیا جاتا ہے، پھر چولہا بند کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ٹھنڈے ہوئے مرکب میں 2 پورے انڈے اور صرف 2 انڈوں کی زردی شامل کی جاتی ہے، اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ آٹا ٹھنڈا ہو اور انڈے نہ پکائے جائیں۔ بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈالنے کے بعد آٹے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے رول کیا جاتا ہے اور درمیان میں انگلی سے دبا کر ہلکا سا  گڑھا  بنا لیا جاتا ہے۔ میٹھے کے ٹکڑوں کو ایک پرات  پر رکھا جاتا ہے اور تندور میں 180 ڈگری سیلسیس پر اس وقت تک پکایا جاتا ہے جب تک کہ وہ گلابی ہونے لگیں۔

پہلا شربت اس وقت بنایا جاتا ہے جب آٹا قدرے گلابی ہو جائے اور اسے مزید 5-6 منٹ تک پکایا جائے جب تک کہ میٹھے کا اوپری حصہ ہلکا سا بھورا نہ ہو جائے۔ شربت کا باقی آدھا حصہ تندور سے نکالے گئے میٹھے پر ڈالا جاتا ہے۔ ایک اور پرات کو میٹھے کی ٹرے کے اوپر الٹا کر کے رسنے   کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے بریکانا میٹھا ٹھنڈا ہونے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

 


ٹیگز: #براکانا

متعللقہ خبریں