چشمہ شفاء۔63

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والی غذائیں"

2063772
چشمہ شفاء۔63

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام 'چشمہ شفاء ' کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والی غذائیں"۔

 

موسمِ سرما شروع ہوتے ہی سردی کی وجہ سے پھیلنے والی  اور  نظامِ تنفس سے متعلقہ بیماریوں مثلاً نزلہ زکام وغیرہ میں بھی شدت آ جاتی ہے  لہٰذا سردی کے موسم میں ان متعدی بیماریوں کے مقابل قوت مدافعت کو مضبوط کرنے والی غذاوں  کو دسترخوان  پر موجود رکھنا چاہیے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ غذائیں کون کون سی ہیں۔

 

1۔ کینو، مالٹا، سنگترہ

کینو ،مالٹے اور سنگترے جیسے سٹرس فروٹ میں شامل وٹامن سی اور وٹامن اے موسمِ سرما میں قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے والے پھلوں میں شامل ہیں۔ لیکن خیال رکھیں کہ ان پھلوں کا رس استعمال کرنے کی بجائے ان پھلوں کو کھائیں کیونکہ یہ پوسے کے اعتبار سے بھی اور ان پھلوں سے حاصل کردہ شکّر کی مقدار کے حوالے سے بھی صحت کے لئے زیادہ مفید ہو گا۔

 

2۔ پالک

پالک اپنے اندر موجود وٹامنوں کی بدولت جسمانی خلیات کی حفاظت کرتی اور نظامِ مدافعت  کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ پالک خاص طور پر وٹامن سی اور وٹامن اے کے حصول میں اضافہ کرتی ہے۔ مضبوط قوت مدافعت کے لئے ہفتے میں 2 دفعہ پالک کا استعمال کریں۔ لیکن پالک میں موجود وٹامن اے سے استفادہ کرنے کے لئے پالک کو اُبالنے کی بجائے تیل یا گھی میں پکا  کر  استعمال کریں۔

 

3۔ مچھلی

مچھلی پروٹین کے حوالے سے بھی اور سیلینیئم اور زنک کے حوالے سے بھی ایک اہم غذا ہے۔ مچھلی میں شامل اومیگا3 بیماریوں کا سبب بننے والے عناصر کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اومیگا 3 سب سے زیادہ سامن اور ٹونا مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ مچھلی استعمال کرنے کی طرف سے لاپرواہی نہ برتیں۔

 

4۔ دھنیا

دھنیا جسم کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہمیت کے حامل وٹامن یعنی وٹامن سی کا منبع ہے۔ یہ جسم سے زائد پانی کو خارج کر کے سوجن کو دُور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

5۔انڈہ

انڈے کی سفیدی پروٹین کے اعتبار سے اور زردی فولاد اور وٹامن کے اعتبار سے ایک بہترین غذا ہے۔

 

6۔ بادام اور اخروٹ

بادام اور اخروٹ اینٹی آکسیڈنٹ  خصائص کے حامل وٹامن ای سے مالا مال غذائیں ہیں۔ ان خصائص کی بدولت یہ غذائیں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ قوت مدافعت کو طاقتور رکھنے کے لئے  دن بھر میں 2 پورے اخروٹ اور 10 عدد بادام ضرور استعمال کرنے چاہیئں۔

 

7۔ دہی

دن میں ایک پیالی دہی کا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ دودھ کی روز مرّہ مقدار کے تناسب سے دہی کی مقدار  میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 

اور آئیے اب  قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر نگاہ ڈالتے ہیں۔

  • بھرپور اور باقاعدہ شکل میں نیند  لینے کی طرف سے لاپرواہی نہ کریں۔
  • سسُت طرزِ زندگی سے پرہیز کریں اور باقاعدہ ورزش کو معمول بنا لیں۔
  • پانی  کا وافر استعمال کریں۔
  • ذہنی دباو سے بچیں اور اگر آپ کو ذہنی دباو کا عارضہ لاحق ہے تو اس سے نجات کے لئے کسی ماہر سے مدد لیں۔
  • عمر اور قد کے اعتبار سے خود کو موزوں وزن پر برقرار رہیں اور اگر وزن زیادہ ہے تو اسے موزوں وزن تک لائیں۔
  • الکحل اور سگریٹ جیسی مضرِ صحت عادتوں سے بچیں۔
  • ہاتھوں اور منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
  • متوازن غذا استعمال کریں اور اس کی مقدار  موزوں رکھیں یعنی  نہ بہت زیادہ نہ بہت کم۔

 

قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والے چائے کی اقسام

وجود میں مدافعتی افعال  پر موزوں اثرات مرتب کرنے والی نباتاتی غذاوں میں موزوں ترین اور آسان ترین مشروب 'ہربل چائے' ہے۔

سبز چائے

سبز چائے میں وافر مقدار میں ایسے موئثر مادّے پائے جاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔

 

ادرک کی چائے

ادرک بھی مدافعتی نظام پر متعدد مثبت شکلوں میں اثر انداز ہوتا ہے اور اس کی چائے جسم کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

 

ساج کی چائے

ساج کی چائے خاص طور پر سردی لگنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے گلے کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انفلیمیشن کو کم کر کے گلے کی سوجن، سُرخی اور درد  کی شکایات  میں آرام دیتی ہے۔

 

قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والے سپلیمنٹ

وٹامن سی: روز مرّہ معمولات اور غذائی عادات  کی وجہ سے جسم وٹامن سی کی یومیہ مقدار کے حصول میں ناکام رہ سکتا ہے لہٰذا وٹامن سی کا سپلیمنٹ اسے پورا کرنے میں مدددیتا ہے۔

 

وٹامن ڈی: جسم میں وٹامن ڈی  کی کمی جسم کے بار بار بیمار پڑنے کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں سورج کی ناکافی روشنی بھی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ اس کمی کو اضافی وٹامن ڈی لے کر پورا کیا جا سکتا ہے۔

 

وٹامن بی6: وٹامن  کی بی6 قسم مدافعتی ردعمل  میں کردار ادا کرنے والا ایک اہم مادّہ ہے۔ جسم میں بی 6 کی کمی قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہے۔

 

کون سے غذاوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل غذاوں سے دُور رہیں یا پھر ان کو محتاط شکل میں استعمال کریں:

  • ریفائن شکر والی غذائیں
  • ٹرانس آئل والی غذائیں مثلاً تلی  ہوئی غذائیں، فاسٹ فوڈ اور چپس وغیرہ۔
  • پراسسڈ گوشت مثلاً سالام اور سوسز وغیرہ
  • گلوٹن والی غذائیں مثلاً گندم کا آٹا، نان اور روٹی  وغیرہ۔

 



متعللقہ خبریں