پاکستان ڈائری-  فلسطین کی تاریخ

سرزمین فلسطین کی تاریخ کی طرف دیکھیں تو یہ ہی بہت مقدس اور قدیم سرزمین ہے یہ انبیا کا مسکن رہا یہاں پر بہت سے معجزات ہوئے

2053121
پاکستان ڈائری-  فلسطین کی تاریخ

پاکستان ڈائری - فلسطین کی تاریخ

سرزمین فلسطین کی تاریخ کی طرف دیکھیں تو یہ ہی بہت مقدس اور قدیم سرزمین ہے یہ انبیا کا مسکن رہا یہاں پر بہت سے معجزات ہوئے۔ حضرت ابراہیم یہاں آئے اور اپنے بیٹے حضرت اسحاق کو بیت المقدس میں آبادکیا اور انکی قوم بنی اسرائیل تھی حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت داود حضرت سلیمان حضرت یحیی، حضرت موسی اور حضرت ہارون کا یہ خطہ مسکن رہا ۔یہاں پر حضرت زکریا کی محراب موجود ہے ۔حضرت عیسی کی پیدائش یہاں ہوئی۔

بادشاہ طالوت اور جالوت کا ذکر قرآن مجید میں ہے اور یہ قصہ بیان ہوا کہ کس طرح تابوت سکینہ کو واپس لیا گیا اور بادشاہ طالوت کی وفات کے حضرت داود بنی اسرائیل کے حاکم بن گئے۔اس کےبعد حضرت سلیمان نے حکمرانی کی اور اللہ کے ییغام کو عام کیا۔حضرت سلیمان نے بہت المقدس کی تعمیر مکمل کروائی اسکی تعمیر میں جنوں نے بھی حصہ لیا۔ تابوت سکینہ بعد میں کھو گیا جس کو یہود آج بھی تلاش کررہے ہیں. یہودیوں کے مطابق اگر یہ یہاں پر مدفون تابوت سکینہ انہیں مل جائےتو وہ پوری دنیا پر حکمرانی کرنے لگ جائیں گے۔

جب اللہ تعالی نے معجزاتی طور پر جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا سفر کروایا تو آپ کو مسجد الحرام سے مسجد اقصی لیجایا گیا۔حضرت جبرائیل فرشتوں اور براق کے ساتھ تشریف لائے اور حضرت محمد نے مسجد اقصی سے سفر معراج کا آغاز کیا۔حضرت جبرائیل نے وہاں ایک پتھر میں سوراخ کرکے براق کو وہاں باندھ دیا وہ مقام براق آج بھی موجود ہے۔ آپ نے تمام انبیا کی نماز کی امامت کروائی ۔حضرت عمر رضی تعالی اللہ عنہ کے دور میں صخرہ اور براق باندھنے کی جگہ پر آپ نے مسجد کا تعمیر کا حکم دیا۔

یہ مقدس علاقہ جنگجووں کی جنگوں کی زد میں رہا بابل کے بادشاہ بخت نصر نے اسکو فاتح کیا ، سکندر اعظم نے اس خطے پر قبضہ کیا۔ پھر عرب فاتحین اسکے حکمران رہے سلطان صلاح الدین ایوبی نے اس علاقے کو زیر تسلط لاکر یہاں اسلامی حکومت قایم کردی۔۔خلیفہ عبد الملک نے معراج صخرہ پر قبہ الصخرہ تعمیر کیا۔حضرت ابوذر سے روایت ہے کہ دنیا  تین مساجد کی طرف سفر کرنا باعث برکت ہےجن میں مسجد حرام مسجد اقصی اور مسجد نبوی شامل ہیں۔

اس احاطے میں مسجد الاقصی، مسجد القبا ،ڈوم آف راک، ،مصلہ مروانی ، مسجد البراق اور مینار قائم ہے۔یہاں پر انبیا کرام کی نشانیاں موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں