کیا آپ جانتے ہیں۔49

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے بحیرہ اسود ساحل پر فطرت کا ایک 80 لاکھ  سالہ عجوبہ  پایا جاتا ہے؟

2021062
کیا آپ جانتے ہیں۔49

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے بحیرہ اسود ساحل پر فطرت کا ایک 80 لاکھ  سالہ عجوبہ  پایا جاتا ہے؟

 

جی ہاں ہم، ترکیہ کے بے مثال قدرتی حسن والے بحیرہ اسود علاقے  کے ضلع بارتین میں واقع، "گیوزیل جے حصار  آتش فشانی لاوے کے ستونوں "کی بات کر رہے ہیں۔ گیوزیل جے حصار  آتش فشانی لاوے کے ستون فطرت کا عجوبہ ہیں جن کی تاریخ 80 ملین سال ماضی کی طرف جاتی ہے۔ انہیں آتش فشانی ستون یا چٹانیں کہا جا سکتا ہے۔

 

ضلع بارتین کے گاوں گیوزیل جے حصار میں واقع آتش فشانی ستون  دستِ فطرت کی تراشی ہوئی ایسی ساختیں ہیں کہ جو فطری ماحول میں کم دیکھنے میں آتی ہیں۔ آتش فشانی لاوے کے ٹھنڈا ہونے اور کرسٹل کی شکل اختیار کرنے کے نتیجے میں بننے والے ایسے غیر معمولی ستون دنیا میں نادر پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں ترکیہ کے علاوہ ایسے آتش فشانی ستون شمالی آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، آئس لینڈ، جاپان، میکسیکو، روس، جنوبی کوریا، ویتنام، اسپین اور امریکہ میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ ستون قدرت کے نہایت قیمتی ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ترکیہ کے گیوزیل جے حصار  آتش فشانی ستون  عمودی اور افقی ہر دو شکل میں  ہونے کی وجہ سے دنیا کے دیگر آتش فشانی ستونوں سے مختلف ہیں اور دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ 15 ہیکٹر اراضی پر پھیلے ہوئے  فطرت کے ان عجوبوں کو 2017 میں  بطور 'قدرتی  یادگاروں' کے تحفظ میں لے لیا گیا تھا۔

 

لاوے کے ستونوں کا علاقہ یعنی گیوزیل جے حصار ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے جس کا قدرتی حسن کسی قسم کی مداخلت سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ سبزے اور سمندر کی نیلاہٹوں  کے باہمی امتزاج والا قصبہ 'گیوزیل جے حصار 'آتش فشانی ستونوں کے علاوہ اپنی تاریخی عمارتوں، مقامی طرزِ تعمیر، چراگاہوں، وسیع جنگلات اور صاف شفاف سمندر کی وجہ سے بھی قابل دید مقام ہے۔



متعللقہ خبریں