کیا آپ جانتے ہیں۔29

کیا آپ کو معلوم ہے کہ عالمی شہرت یافتہ  باورچیوں کی فہرست میں ترک باورچی بھی شامل ہیں؟

1962053
کیا آپ جانتے ہیں۔29

کیا آپ کو معلوم ہے کہ عالمی شہرت یافتہ  باورچیوں کی فہرست میں ترک باورچی بھی شامل ہیں؟

 

دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں میں شامل استنبول کا 'میکلا' ریستوران ،شیف مہمت گُرس کے مینو کے ساتھ مرکزِ توجہ بنتا ہے ۔ شیف مہمت گُرس اپنے مینو کو "اناطولیہ کا نیا دستر خوان" قرار دیتے ہیں۔

مہمت گُرس فن لینڈ میں پیدا ہوئے اور  سویڈن میں پلے بڑھے۔ سالوں تک امریکہ میں کام کرنے اور باورچی خانے کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1996 میں وہ ترکیہ واپس آئے اور  استنبول کے کھانے پینے کی ثقافت میں نئے ذائقے شامل کرنا شروع کر دیئے۔

 

ترک باورچی صرف ترکیہ میں ہی نہیں دنیا بھر میں بھی شہرت کما رہے ہیں۔ ان ترک باورچیوں میں سے ایک 'تنجےلی علی گیون گیور مش ' ہیں ۔  علی، مچلین اسٹار والے پہلے ترک باورچی ہیں۔ وہ 10 سال کی عمر میں اپنے کنبے کے ہمراہ جرمنی ہجرت کر گئے ۔ جرمنی میں ان کے والد مزدوری کر کے  روزی کماتے تھے لیکن علی  کو کم سنی سے ہی باورچی خانے سے دلچسپی تھی۔  لہٰذا انہوں نے باورچی کی تعلیم اوّل درجے میں مکمل کرنے کے بعد جرمنی کے مچلین  اسٹار والے متعدد پُر آسائش ریستورانوں میں کام کیا ۔  27 سال کی عمر میں علی نے ترکیہ کے بحیرہ روم دستر خوان کے تصّور کے ساتھ اپنا ریستوران کھول لیا اور یہاں انہیں مچلین اسٹار والے پہلے ترک شیف کا عنوان مِلا۔

 

35 سالہ سرقان گوزیل چوبان  مچلین اسٹار والے دوسرے ترک شیف ہیں۔ سرقان جرمنی میں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے۔ انہوں نے ،ترکیہ کے ضلع دینیزلی کی رہائشی، اپنی والدہ کے کھانے کی تعریفوں سے الہام  حاصل کیا۔  سرقان اپنے ریستوران میں گاسٹرونومی اور لذّت کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ اس معروف شیف کے ریستوران کے باورچی خانےمیں باورچیوں اور بیروں کی اکثریت جسمانی یا ذہنی معذوروں پر مشتمل ہے۔

 

ایشیاء کے 50 بہترین ریستورانوں میں سے 36 ویں نمبر کے بنکاک  ریستوران میں بھی ایک ترک شیف کام کر رہے ہیں۔ اس ترک شیف کا نام ہے فاتح تتاق۔ ترکیہ کے ضلع بولو میں مینگین باورچی اسکول میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد  فاتح نے مشرق بعید کے دسترخوان کی مختلف ثقافتوں میں مکمل طور پر ترک۔بحیرہ روم  دستر خوان کے اصول پر ایک مینو کی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

 

ترک دسترخوان اپنے تنّوع اور لذّت کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ اور متوازن خوراک کا حامل دستر خوان ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ویجیٹیرین دسترخوان میں بھی ایک بہترین مثال ہونے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہرت حاصل کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں