کیا آپ جانتے ہیں۔ 25

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا بہترین لہسن ترکیہ میں پیدا ہوتا ہے؟

1948505
کیا آپ جانتے ہیں۔ 25

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا بہترین لہسن ترکیہ میں پیدا ہوتا ہے؟

 

اپنی تیز خوشبو کی وجہ سے بعض لوگ لہسن کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے لیکن کھانوں کو عطا کردہ لذّت کی وجہ سے لہسن دنیا کے متعدد دستر خوانوں کا ایک ضروری حصّہ شمار ہوتا ہے۔  لہسن کو انسانی تاریخ میں سینکڑوں سالوں سے دسترخوانوں کی ناگزیر لذّت کی وجہ سے بھی  اور مختلف بیماریوں سے شفاء کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ  کے ضلع قاستامونو کی تحصیل تاش قوپرو  میں پیدا ہونے والے اور مقامی آبادی میں سفید سونے کے نام سے مشہور تاش قوپرو لہسن کو اپنے معیاری اجزاء کے حوالے سے دنیا کا بہترین لہسن قبول کیا جاتا ہے۔

 

تاش قوپرو لہسن کی اہم ترین خوبیوں میں اس کی ایک ترتیب سے جَڑی  ہوئی ترئیوں والی معیاری سائز کی پوتھی نہ بہت بڑی اور نہ بہت چھوٹی ، پختہ ترئیاں اور   دیر تک تروتازہ رہنا شامل ہیں۔ یہ لہسن کی واحد قسم ہے جو زمین سے نکلنے کے بعد کھُلی ہوا میں آٹھ ماہ تک تازگی کو برقرار رکھتی ہے۔ اس کی خوشبو اور ذائقہ لہسن کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ   تیز ہے۔ طبّی حوالے سے بھی تاش قوپرو ، لہسن کی، بہترین قسم ہے۔

 

تاش قوپرو  لہسن کے اجزائے ترکیبی اپنے معدنیاتی مادوں اور وٹامن کے حوالے سے بھی بہترین  شمار ہوتے ہیں۔ یہ  لہسن، میگنیزیئم، بی 1، بی 6 اور سی وٹامن ، کیلشیئم، فوسفور، کاپر، فولاد، سلفر اور لذّت  کے اعتبار سے بہترین معیار کا حامل ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ عنصر سیلنیئم کے حوالے سے بھی اس  کے جوڑ کا کوئی اور لہسن نہیں ہے۔ کینسر کے سدّباب اور اس کے خطرے کو کم کرنے والا عنصر سیلینیئم لہسن کی دیگر اقسام میں نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ تاش قوپرو لہسن بانجھ پن، پستہ قد اور بال جھڑنےجیسے امراض کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے یہی نہیں بعض بیکٹیریا اور وائرس کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ اپنے اندر موجود مادّوں اور خصوصیات کی وجہ دوا ساز فرمیں بھی ایک تواتر سے اس لہسن کو ترجیح دیتی رہتی ہیں۔

 

تاش قوپرو لہسن کے فوائد میں سے ایک اس کا قوت مدافعت کو مضبوط بنانا ، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا اور خون میں کولیسٹرول کے درجے کو گرانا شامل ہیں۔ یہی نہیں یہ لہسن دوران خون کو بھی متوازن رکھتا، شریانوں کی سختی کو دُور کرتا، شریانیں بند ہونے کا سدّباب کرتا، اشتہاء بڑھاتا اور ہضم کے عمل کو آسان بناتا  ہے۔  تاش قوپرو لہسن معدے اور انتڑیوں کو نقصان دہ جراثیم سے پاک کرتا، سانس کی نالی کی انفیکشن دُور کرتا اور گلے کی سوجن سے آرام دیتا ہے۔ گردوں کو متوازن شکل میں کام کرنے میں مدد یتا ہے۔ تاش قوپرو لہسن کے ان فوائد سے استفادے کے لئے دن بھر میں اس کی 2 سے 3 ترئیاں کھانا ضروری ہے۔ لیکن ایسے افراد جن کا بلڈ پریشر کم  رہتا ہو انہیں لہسن کے استعمال میں محتاط رہنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں