ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات25

باتمان شام پیسٹری

1946942
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات25

باتمان شہر، جو ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں واقع ہے اور تیل کی پیداوار کی سہولیات کے لیے جانا جاتا ہے نے اپنا نام مقامی قسم کے کھانے کو بھی دیا۔باتمان شام پیسٹری جسے 2017 میں  ضلعی ادارہ برائے سیاحت و ثقافت کی درخواست پر ترکہی کی جغرافیائی طور پر مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا، ناشتے اور روزمرہ کے ناشتے کے ناگزیر اشیاء میں شامل ہے۔

 آٹا بنانے میں میدہ، تیل، دہی، نمک اور گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے، اور پیسٹری کی بھرائی میں کم چکنائی والا گوشت، پیاز اور اجمودا ایک برتن میں ملا کر تیار کیا جاتا ہے، اور مختلف مصالحے ہوتے ہیں۔

گوندھنے کے بعد آٹا، جسے  نصف گھنٹے تک آرام دیا جاتا ہے، اخروٹ کے سائز کے برابر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ایک بیلن کے ساتھ رول کیا جاتا ہے، جس میں سے ہر ایک کا قطر دس سینٹی میٹر ہوتا ہے۔

  بھرائی کے بعد کھلے ہوئے آٹے کو آدھے چاند کی شکل میں بند کر دیا جاتا ہے۔

برتن  میں تیل گرم کیا جاتا ہے، پیسٹری کو دونوں طرف سے سنہرا بھورا ہونے تک فرائی کیا جاتا ہے۔

پیسٹری، جسے کاغذ کے تولیے سے بند سرونگ پلیٹ میں اضافی تیل لے کر نکالا جاتا ہے، پھر اسے چائے یا آئران یعنی لسی  کے ساتھ گرما گرم پیش کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں