کیا آپ جانتے ہیں۔20

کیا آپ کو معلوم ہے کہ "بائرام اِچ بیازی" نامی آڑو کی قسم دنیا بھر میں صرف بحیرہ اسود میں پیدا ہوتی ہے؟

1933070
کیا آپ جانتے ہیں۔20

کیا آپ کو معلوم ہے کہ "بائرام اِچ بیازی" نامی آڑو کی قسم دنیا بھر میں صرف بحیرہ اسود میں پیدا ہوتی ہے؟

"بائرام اِچ بیازی"  نامی آڑو کی یہ قسم اناطولیہ کے مغرب میں واقع قاز پہاڑی سلسلے کی شمالی ڈھلانوں پر واقع چناق قلعے کی تحصیل 'بائرام اِچ' میں پیدا ہوتی ہے۔ لذت اور خوشبو  کی وجہ سے "بائرام اِچ بیازی" آڑو کی دیگر اقسام سے منفرد ہے۔  اس پھل کو منفرد بنانے والے عناصر قاز پہاڑی سلسلے سے آنے والی جنگلاتی ہوائیں  اور سمندر سے آنے والی آئیوڈین اور آکسیجن مِلی ہوائیں  ہیں۔ یعنی "بائرام اِچ بیازی"آڑو کو آڑو کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ لذیذ بنانے والا یہ میکرو ائیر کنڈیشن ہے جو فطرت نے بائرام اِچ تحصیل کو عطا کیا ہے۔

اپنے رنگ، خوشبو اور لذّت کی وجہ سے 2013 میں بائرام اِچ بیازی کو ترکیہ کے جغرافیائی پھل کی حیثیت دی گئی۔ 16 اپریل 2021 کو یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد یونین میں رجسٹر شدہ   ترکی کی مقامی مصنوعات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔ سات ہزار ہیکٹر علاقے میں کاشت شدہ اس پھل کو موسم میں تین دفعہ جمع کیا جاتا ہے۔ 'بائرام اِچ بیازی' آڑووں کی  دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ لمبے عرصے تک ترو تازہ رہتا ہے۔

یہ آڑو اپنی لذّت اور اجزا ئے ترکیبی کے اعتبار سے مکمل معنوں میں صحت کا  خزانہ ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے یہ آڑو  کولون سمیت کینسر کی بعض  اقسام کا سدّباب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس آڑو میں شامل لوٹین آنکھوں کو صحت مند اور جلد کو شگفتہ رکھتا ہے۔ یہی نہیں اپنی ہوش رُبا خوشبو کی وجہ سے اسے پرفیوم کی صنعت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔   اپنی انہی خصوصیات کی بدولت'بائرام اِچ بیازی' ترکیہ کی سب سے زیادہ طلب لینے والی برآمداتی مصنوعات میں بھی  شامل ہے۔



متعللقہ خبریں