کیا آپ جانتے ہیں۔19

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے 7 عجوبوں میں سے 2 ترکیہ میں پائے جاتے ہیں؟

1929751
کیا آپ جانتے ہیں۔19

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے 7 عجوبوں میں سے 2 ترکیہ میں پائے جاتے ہیں؟

 

قدیم دور میں پہچانے جانے والے 5 سیاروں، سورج اور چاند  کا کُل ہونے کی وجہ سے 7 کا عدد یونانیوں میں برکت اور کلّیت کی عکاسی کرتا اور تیار کی جانے والی تمام فہرستوں میں ہمیشہ 7 کے عدد کو بنیاد بنایا جاتا تھا۔

 

ان فہرستوں میں سے ایک عالمی عجوبوں کی فہرست ہے۔ یہ فہرست کلاسیکی قدیم دنیا  کی اس وقت موجود پہلی اور انتہائی پُرکشش مثال ہے۔ قدیم ادوار سے لے کر موجودہ دور کے بحیرہ روم کے اطراف کی شاندار ترین قدرتی  اور مصنوعی خوبصورتیوں   کے انتخاب  سے تشکیل دی گئی فہرست کے 7 عجوبوں میں سے 2 اناطولیہ کی زمین میں پائے جاتے ہیں۔

 

7 عالمی عجوبوں میں سے ترکیہ میں پائے جانے والے 2 عجوبوں میں سے ایک 'آرتیمیس عبادت گاہ' ہے۔ یہ عبادت گاہ ضلع ازمیر  کی تحصیل سلجوق میں اور ایفس قدیم شہر  سے تقریباً 4 کلو میٹر مسافت پر واقع ہے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ آرتیمیس عبادت گاہ کو 550 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا۔ آرتیمیس مکمل طور پر سنگ مرمر سے بنائی گئی  اور اس کی تعمیر میں 120 سال کا عرصہ لگا۔ لیکن اس عبادت گاہ کے صرف چند ایک ٹکڑے ہی موجودہ دور تک پہنچ سکے ہیں۔

 

ترکیہ میں واقع دوسرا عالمی عجوبہ موسولس  کا مزار ہے۔ یہ مزار موجودہ دور میں معروف تعطیلی مقام 'بودرم '  میں واقع ہے۔ مزار 350 قبل مسیح میں بنایا گیا۔ مزار کاریا کے بادشاہ موسولس  کا ہے اور اسے اس کی بیوی اور بہن نے تعمیر کروایا۔ شاندار  طرزِ تعمیر کا حامل یہ مزار  بڑے زلزلے میں ٹوٹ گیا۔ 15 ویں صدی میں صلیبی جنگوں کے دوران علاقے میں داخل ہونے والی صلیبی فوجوں نے قلعے کی تعمیر میں اس مزار کے ٹکڑے استعمال کئے جس وجہ سے ماسولس کے مزار   کی باقیات بہت کم ہیں۔ مزار کو اوپن ایئر عجائب گھر کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مزار کے بعض حصوں کو انگلینڈ کے برٹش عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں