چشمہ شفاء۔15

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "قلبی صحت کے لئے مفید غذائیں اور مصالحہ جات"۔

1917752
چشمہ شفاء۔15

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام "چشمہ شفاء" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "قلبی صحت کے لئے مفید غذائیں اور مصالحہ جات"۔

 

1۔ مچھلی

بلند مقدار میں اومیگا3 ایسڈوں کی حامل ہونے کی وجہ سے مچھلی اور خاص طور پر سامن، ٹونا اور میکریل مچھلی قلبی صحت کے لئے نہایت مفید غذائیں ہیں۔ مچھلی خون میں لوتھڑے بننے میں کمی کر کے دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

 

2۔ سُرخ رنگ کے پھل

اسٹرابیری، بلیک بیری ، رس بیری اور بلیو بیری جیسے گہرے  سُرخ رنگوں والے پھل دِل دوست پھل ہیں۔ یہ پھل خاص طور پر فشارِ خون کو توازن میں رکھتے اور شریانوں کے مسائل کا خاتمہ کرتے ہیں۔

 

3۔ ایووکیڈو

یہ پھل غذائی اعتبار سے بھی اور قلبی صحت کے حوالے سے بھی نہایت مفید پھل ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ جسم میں کولیسٹرول کی شرح کو بھی توازن میں رکھتا ہے۔

 

4۔خشک پھلیاں

خشک پھلیاں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ  کی حامل غذا ہیں۔ پھلیاں انتڑیوں  کے نظام کو توازن میں لا تی ہیں۔ سیر پن کی حِس کے ساتھ ڈائٹنگ  کرنے والے خواتین و حضرات کے لئے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔

 

5۔اسپراگس

ایک پیالہ اسپراگس سبزی جسم  کی یومیہ وٹامن بی کی ضرورت کے 66 فیصد کو پورا کرتی ہے۔

 

6۔ السی کے بیج

السی کے بیج دل اور شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دن میں ایک دفعہ السی کے بیجوں کو دہی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے بار بار بھوک لگنے کا بھی سدّباب ہو جاتا ہے۔

 

7۔ سیب

سیب میں قابل تحلیل اور ناقابل تحلیل 2 طرح کے ریشے پائے جاتے ہیں۔ قابل تحلیل 'پیکٹین' ریشے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

8۔ جَو

جَو بُرے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

9۔ پالک

پالک اپنے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی بدولت پیچیدہ بیماریوں کے عمل کو سسُت کرتی ہے۔

 

10۔ کیلا

کیلا اپنے اندر موجود  پوٹاشئیم کی وجہ سے ایک منرل ڈپو کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بلند فشار خون اور بُرے کولیسٹرول کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

 

11۔ چقندر

پوٹاشئیم اور فولک ایسڈ  سے مالا مال یہ سبزی بہت کم کیلوری کی حامل ہے اور سبزیوں میں سب سے زیادہ قدرتی شکر کی حامل ہے۔

 

12۔ زیتون کا تیل

زیتون کا تیل دل اور شریانوں کی بیماریوں سے بچاتا  اور بُرے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ اس تیل کا یومیہ استعمال 2 سے 3 کھانے کی چمچ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

13۔ لہسن

لہسن خون میں لوتھڑے بننے کا اور قلبی بیماریوں کا سدّباب کرتا ہے۔ روزانہ لہسن کی ایک ترئی استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

14۔ مچھلی کا تیل

مچھلی کا تیل دل کی بندشریانوں   کو کھولتا ہے۔ اومیگا3 ایسڈوں کی بدولت بلند درجے پر اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے۔

 

15۔ اخروٹ، فندق اور بادام

یہ خشک میوہ جات بُرے کولیسٹرول کو گراتے اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتے ہیں۔ خون گاڑھا ہونے سے بچاتے اور ٹرائیگلسرڈ کی سطح کم کرتے ہیں۔  ہر روز 2 سے 3 اخروٹ  ، 8 سے 10 بادام یا پھر فندق کھانے چاہئیں۔

 

16۔ سبز چائے

سبز چائے میں شامل موئثر مادے اینٹی آکسیڈنٹ خصائص کی بدولت قلبی بیماریوں کا سدّباب کرتے ہیں۔ سیاہ چائے یا پھر کافی کی بجائے سبز چائے ، ساج کی چائے، ڈیزی کی چائے اور سونف کی چائے جیسی جڑی بوٹیوں کی چائے کے استعمال میں اضافہ کرنا چاہیے۔

 

17۔ ٹماٹر اور تربوز

ٹماٹر اور تربوز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی بدولت دل کی بیماریوں کے خطرے کا سّدباب کرتے ہیں۔

 

18۔ سویا

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ تواتر کے ساتھ یومیہ 25 گرام سویا کا استعمال قلبی بیماریوں کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔

 

19۔ روزمیری

یہ مصالحہ جسم میں موجود التہاب کے ردعمل اثرات کو کم کر کے قلبی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کی وجہ سے جسم کی عمومی صحت کو بھی بحال رکھتا ہے۔

 

20۔زعفران

اینٹی آکسیڈنٹ خصائص کی بدولت زعفران شریانوں کی ساخت کو محفوظ رکھتا اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

 

21۔اجوائن

اجوائن التہاب ختم کر کے شریانوں کو صحت مند رکھتی اور کولیسٹرول کو بھی کم کرتی ہے۔

 

22۔  خشک دھنیا

خشک دھنیا قوت مدافعت کو مضبوط بناتا، بدہضمی کو ختم کرتا اور اس سب کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرتا اور ہائپر ٹینشن پر قابو پاتا ہے۔

 

23۔ زیرہ

زیرہ جسم میں التہاب ختم کرتا، خون میں شکر کی سطح کو کم کرتا، فشارِ خون کو توازن میں لاتا اور خون کو پتلا کر کے شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

 

24۔ ادرک

ادرک قلبی بیماریوں کے مقابل وجود کی قوت مزاحمت  میں اضافہ کرنے والے اینٹی آکسیڈنٹ اور التہاب میں کمی کرنے کے خصائص رکھتا ہے۔ یہ مصالحہ شریانوں کی دیواروں کو صحت مند رکھ کے فشارِ خون پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

25۔ پودینہ

اینٹی آکسیڈنٹ اثرات کی بدولت پودینہ دل کے ردہم اور خون کے دباو کو توازن میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی دباو کو کم کر کے جسم کو سکون عطا کرتا ہے۔

 

26۔ سیاہ مرچ

دیگر دل دوست مصالحہ جات کی طرح سیاہ مرچ بھی اینٹی آکسیڈنٹ اور التہاب ختم کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔ سیاہ مرچ چربی کے خلیات کی توڑ پھوڑ میں اضافہ کر کے وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

 

27۔ دارچینی

دارچینی کولیسٹرول ا ور خون میں  شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔ یومیہ ایک چائے کا چمچ دارچینی قلبی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

 

28۔لہسن پاوڈر

ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ یعنی لہسن پاوڈر ہمارے دستر خوانوں کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ لہسن پاوڈر نہ صرف کھانوں کو لذّت دیتا ہے بلکہ فشارِ خون  کو بھی قابو میں لاتا ہے۔

 

29۔ ہلدی

جسم کے دفاعی میکانزم کو مضبوط بنانے والا یہ مصالحہ شریانوں کی دیواروں کو صحت مند رکھتا اور بلند فشارِ خون پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں