کیا آپ جانتے ہیں۔13

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں جن ممالک کی سب سے زیادہ سیاحت کی جاتی ہیں ان میں ترکیہ چھٹے نمبر پر ہے؟

1911739
کیا آپ جانتے ہیں۔13

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں جن ممالک کی سب سے زیادہ سیاحت کی جاتی ہیں ان میں ترکیہ چھٹے نمبر پر ہے؟

 

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ، 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد سیاحوں کے ساتھ دنیا میں سیاحت کے لئے سب سے زیادہ ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

 

ترکیہ اپنے تاریخی و ثقافتی خزینے کے ساتھ انسانی آنکھ کو سیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی صلاحیت کی وجہ سے ہر سال چین سے روس تک، جرمنی سے آئرلینڈ تک اور جنوبی کوریا سے جاپان تک 100 سے زائد ممالک سے لاکھوں سیاح اس ملک کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ تین شہنشاہیوں کا دارالحکومت اور دو براعظموں پر پھیلا ہوا دنیا کا واحد شہر استنبول ، شفاف نیلے سمندر، سونے جیسے ساحلوں اور قدرتی حسن سے مالا مال انطالیہ اور مُولا اور اپنے سے مخصوص طرزِ تعمیر اور دیرینہ تاریخ کے ساتھ ایدرنے   دنیا کے ایسے 100 شہروں میں شامل ہیں کہ جن کی سب سے زیادہ سیاحت کی جاتی ہے۔

 

ترکیہ کی سیاحت،  موسم گرما کی سیاحت سے موسم سرما کے کھیلوں، قدرتی مناظر، ثقافت، اعتقاد، کھیل، صحت اور اجلاس غرض ہر شعبے میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنی پُر شکوہ تاریخ، ازمنہ قدیم سے دورِ جدید تک متعدد تہذیبوں  کی میزبانی کرنے والا یہ ملک یعنی ترکیہ  اپنی ثقافتی دولت کے اعتبار سے دنیا کے گنے چُنے ممالک میں سے ایک ہے۔

 

ترکیہ سے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں جگہ پانے والے 19 ورثوں میں سے 17 کا تعلق ثقافت سے اور 2 کا مختلف ورثوں سے ہے۔ عالمی ورثے کی 'عارضی' فہرست میں ترکیہ کے 77ثقافتی، 4 مختلف اور 3 قدرتی  سمیت 84 ورثے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں